اسلام آباد(سی این پی) سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ کی مبینہ سفارش پر جی 13.,14میں الاٹ کیے جانے والے کھوکھے ڈی جی فیڈرل گو ر نمنٹ ہاوسنگ فاونڈیشن اتھارٹی کے تعینات ہوتے ہی کینسل کر دیے گئے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے کال انے پر ایک کھوکا الاٹ کرنےکی سفارش کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالوسع کے بیٹے کی مبینہ سفارش پر درجنوں درخواست گزاروں کو جی 13.,1 سیکٹر کے مختلف جگہوں پر سٹال کھوکھے ور دیگر دکانیں الاٹ کر نے کے لیے سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ کے بیٹے عرفان سے سفارش کی گئی تھی جس کے بعد تقریبا 24 کھوکھے سٹال مذکورہ سیکٹر میں الاٹ کیے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ جو نہی حکومت ختم ہوئی تو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاونڈیشن نے تمام کھوکھے کینسل کر دے جس پرالاٹیوں نے شدید احتجاج کیا اور فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ فاونڈیشن پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سٹال کھوکھے سابق وفاقی وزیر ہاوسنگ کے زبانی احکامات پر الاٹ ہوئے تھے کینسل کر دیے گئے جبکہ ایک الاٹی کی وزیراعظم سیکرٹریٹ تک پہنچ تھی جس نے وہاں پہنچ کر اپنی سفارش کروائی تو ڈی جی ہاوسنگ ظفر اقبال نے مذکورہ سیکٹر کے کینسل کئے گئے سٹال کی رپورٹ انچارج سے طلب کر لی اور ہدایت کی کہ تحقیقات کر کے رپورٹ دیں کہ پر باقی الاٹیوں کے کینسل کیوں کئے گئے اس کی مکمل تحقیقات کی رپورٹ فراہم کی جائے