وفاقی پولیس کا بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن

اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آبادکیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سرچ اور کومنگ آپریشن ، سرچ آپریشن کے دوران 32 گھروں اور 63 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا،07 غیر ملکیوں کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ بھارہ کہو منتقل کیا گیا،سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں ایس پی سی ٹی ڈی کی زیرنگرانی سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی ،کوئیک ریسپانس اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران32گھروں اور63 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا،جبکہ 07 غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ بھارہ کہو منتقل کیا گیا ،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کی خلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا” پکار-15 “پر اطلاع دیںتاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔