اسلام آباد (امتثال بخاری سے)تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت پولیس کی بھاری نفری کا خاتون پر تشدد لاکھوں روپے چھینے کے الزام میں خاتون صبا ناز نے تھانے میں درخواست دیدی ۔خاتون صبا نے بتایا کہ وہ بیوٹیشن کے لیے ایک پارلر میں تھی جہاں پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار،اسحاق اور طیب آگئے، انہوں نے آتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اٹھا کر کے تھانے لے گئے جہاں پر جا کر انہوں نے خاتون صباناز پر تشدد کیا اور مارپیٹ کی ،بینک اکاﺅنٹس رقم نکلوا لی اور دیگر سامان چھین لیااور بعد ازاںدھمکیاں دیتے رہے کہ اگر کسی کو بتایا تو ہیروئن ڈال کر مقدمہ دائر کر دیں گے ، تمہاری ضمانت بھی نہیں ہوگی،اور انہیں پرائیویٹ نمبروں سے کالیں بھی آتی رہیں۔اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پوائنٹ ایس ایچ او تھانہ شالیمار شوکت عباسی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ درخواست آئی ہوئی ہے اس پر ایس پی صدر انکوائری کررہے ہیں ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">