آئی جی اسلام آباد کا خاتون تشدد واقعہ کا نوٹس،2 اہلکار معطل

اسلام آباد(امتثال بخاری سے)آئی جی اسلام آباد کے حکم پر خاتون پر تشدد میں ملوث 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین  میں ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت پولیس کی بھاری نفری کا خاتون پر تشدد لاکھوں روپے چھینے کے الزام میں خاتون صبا ناز نے تھانے میں درخواست دی جس میں خاتون صبا نے بتایا کہ وہ بیوٹیشن کے لیے ایک پارلر میں تھی جہاں پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار،اسحاق اور طیب آگئے، انہوں نے آتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اٹھا کر کے تھانے لے گئے اور دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر کسی کو بتایا تو تم پر ہیروئن ڈال دیں گے تمہاری ضمانت بھی نہیں ہوگی۔

خاتون کے بیان کے مطابق وہ بیوٹیشن کے لیے پالرگی تھی جہاں پر ایس ایچ او عباسی سمیت دیگرپوری سے اہلکار اگئے جنہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور جنسی د زیادتی کی کوشش کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اے ایس ائی سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور واقعہ کی انکوائری ہو رہی ہے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی،بعد ازاں آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون تشدد میں ملوث 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔