وفاقی پولیس کی جانب سے شہریوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس خدمت مراکز شہریوں کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،پولیس خدمت مراکزنے ماہ نومبر کے دوران 17ہزار 770 شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کیںجن میںشہریوںکو کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا

جنرل پولیس ویریفکیشن،سامان کی گمشدگی رپورٹ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن شامل ہے۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی سہولیا ت کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس خدمت مراکزنے ماہ نومبر کے دوران17 ہزار 770 شہریوںکو مختلف خدمات مہیا کیں، جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجرائ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، سامان گمشدگی رپورٹ ، گاڑیوں کی تصدیق اورجنرل پولیس ویریفیکشن وغیرہ شامل ہیں

پولیس خدمت مراکز نے شہریوں کوبعدازمکمل تصدیق 3,399کریکٹر سر ٹیفکیٹ، 4,015 جنرل پولیس ویریفکیشن سر ٹیفکیٹ اور1,090 اخراج سر ٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے

علاوہ ازیں04ایف آئی آرکی کاپیاں738سامان گمشدگی،592کرایہ داری اور16گھریلوملازمین کااندراج،671گاڑیوںاور 7,245 غیر ملکی شہریوں کی تصدیق کی گئی

شہریوں کو انکی دہلیز پر تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز اور موبائل سہولت وین بھی کام کر رہی ہے، یہ خدمت مراکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین،ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی چودہ کے علاوہ ماڈل تھانہ جات میں بھی یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آئی سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔