اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سمبل پولیس نے شہر یو ں کو لو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ، دو عدد خنجر اوراسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سمبل پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے شہر یو ں کولوٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گر وہ کے تین ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مو ٹر سائیکل ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو خنجر اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا گیا ،
گرفتار ملزمان کی شنا خت ضیاءالحق ، شامل خان اور محمد افضل کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصر خاںنے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15 پر فوری اطلا ع کریں۔