اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل اور موثر انداز میں کام کر رہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کل05ہزار431افراد کا ہوٹلز ،گیسٹ ہاؤس اور شیلڑ ہومز میںکوائف کا اندراج کیاگیا،ابھی تک کل733 ہوٹلز ،گیسٹ ہاؤس اورشیلٹرہومز اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کے آن لائن سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں،جس میںرواں سا ل کے دوران08لاکھ 40ہزارسے زائد افراد کے کوائف درج کئے جاچکے ہیں ، جبکہ 111مشکوک افراد کو گرفتارکرکے کوائف متعلقہ تھانہ جات میںقانونی کارروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں سیف سٹی پراجیکٹ شہر بھرمیںجرائم کی روک تھام ،موثر سکیورٹی اورسرویلنس میںاہم کردار ادا کررہا ہے،سی پی اوسیف سٹی نے بتایا کہ ہوٹلز اورگیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرنے والے افراد کی شناخت اور انکے ڈیٹا کے اندراج کیلئے تمام تھانہ جات کو ہو ٹل آئی سافٹ وئیر مہیا کیا گیا ہے ،جو کہ مکمل آپریشنل اور موثر انداز میںکام کر رہا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے کل05ہزار326افراد کا ڈیٹا درج کیاگیا، جبکہ ابھی تک08لاکھ 40ہزار857افراد کا ڈیٹا درج کیا جاچکا ہے
،اس جدید نظام میں درج کوائف کی سکرونٹی کو یقینی بناتے ہوئے 111مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے کوائف متعلقہ تھانہ جات میں قانونی کا رروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںنے کہا کہ شہر بھرکے تمام داخلی اور خارجی راستے، ریڈ زون، اہم عوامی مقامات اور مارکیٹس کی مانیٹرنگ سیف سٹی کے جدید کیمروں سے کی جا رہی ہے اور خصوصی چیک پوسٹ بھی موثر مانیٹرنگ کے لئے لگائی گئی ہے ،شہر کی فضائی نگرانی کے لئے سیف سٹی کے جدید ڈورنز کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی شناخت سیف سٹی کے کیمروںکی مددسے یقینی بناتے ہوئے ای چالان جاری کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لارہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے،ہوٹل آئی سوفٹ وئیر نا صرف با ہر سے آنے والے لوگوں کا ڈیٹا اندراج میں کارآمد ہے بلکہ سنگین جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی نشانداہی میں انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔