آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ

اسلام آبا د(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپلومیٹک انکلیو سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں سے ملاقات کی،سفارت خانوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاںنے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقعہ پر سی پی او سکیورٹی ڈویژن اورایس پی ڈپلومیٹک انکلیو بھی موجود تھے،آئی سی سی پی او نے ڈپلومیٹک انکلیومیں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور سکیورٹی پر مامور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی،انہوں نے سینئر افسران کو سفارت خانوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے،ڈپلو میٹک انکلیو کے داخلی اور خارجی راستوں پر موثر تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور ان راستوں کی سیف سٹی کیمرہ جات سے موثر نگرانی کی جائے

،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے متعلق ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار15-یا آئی سی ٹی – “15ایب پر اطلاع دیں۔