اسلام آبا د(سی این پی)اسلام آباد ہوسٹلز ایسوسی اییشن کا سی ڈی اے کے ہوسٹلز خالی کرانے کے خلاف احتجاج کیا گیا ،حفیظ اللہ صدر ہوسٹل ایسوسی ایشن فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان سٹوڈنٹس کی رہائش گاہوں / ہوسٹلز کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن فی الفور بند کیا جائے، سٹوڈنٹس کی رہائس بھی رہائش ہی ہے سٹوڈنٹس کی جبری بے دخلی بند کی جائے، اس وقت اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس موجود ہیں جو کہ ملک کے مختلف شہروں سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد میں رہائش پزیر ہیں ۔
اسلام آباد میں تقریبا 35 یونیورسٹیز موجود ہیں جن میں زیادہ تر یونیورسٹیز ہوسٹل کی سہولت مہیا نہیں کرتی اور جو ہوسٹل کی سہولت مہیا کرتی ہیں ان کی شرح صرف 30٪ سٹوڈنٹس کو مہیا کر رہی ہیں ۔تقریبا 80،000 سے زائد اسٹوڈنٹس ایسے ہیں جو کہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے مختلف گھروں ، ہاسٹلز میں رہائش پزیر ہیں ٕان اسٹوڈنٹس کا مطالبہ ہے کہ کے فی الفور ہاسٹلز کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن بند نہ کیا گیا تو ہزاروں سٹوڈنٹس سی ڈی اے کے آفس کے سامنے کیمپ لگائے گئے اور احتجاج کیا جائیگا