اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کےعلاقےجھنگ سیداں میںن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے اور 2 ملازموں کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کےعلاقےجھنگ سیداں میں نا معلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کرکے چارافراد کو قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں سابق چیئرمین سید ابرار شاہ اور ان کا بیٹا بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق رفاقت، علی شیر، صاحب گل بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں، قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے، قتل وردات کا شاخسانہ دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔