اسلام آباد (سی این پی ) انسدادِدہشت گردی عدالت اسلام آباد نے منظور پشتین کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
منظور پشتین کو خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں پولیس نے اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ وکیل صفائی نے کہاکہ جسمانی ریمانڈ نہیں بنتااور ہمارا حق ہے
جلسہ کرنا، بلوچستان میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائر کی گئی اوراغواءکیا گیا، 3دن بعد آج پیش کیا گیا
عدالت نے منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا