اسلام آباد پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا

اسلا م آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ کے مابین باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدہ طے پا گیا

آئی این ایل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آپریشنل استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور انٹر نیشنل ناکوٹکس اینڈ لاءانفورسمنٹ سیکشن (آئی این ایل) کے مابین سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں باہمی تعاون بڑھانے پر معاہدے پر دستخط ہوئے

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور آئی این ایل کی ڈائریکٹرلوری انٹولینز نے معاہدے پر دستخط کیے،اس موقعہ پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سینئر پولیس افسران اورآئی این ایل کے عہدیدران موجود تھے

معاہدے کی رو سے آئی این ایل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آپریشنل استعداد کارکو بڑھانے کے تمام امور میں بھرپور تعاون فراہم کرے گی

مزید آئی این ایل اسلا م آباد کیپیٹل پولیس کو درپیش کسی بھی قسم کے تکنیکی مسائل کے حل میں معاونت کریں گئی

قبل ازیں آئی این ایل نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس وائرلیس سٹاف کے افسران و جوانوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے مختلف کورسز کا انعقادکیا اور مواصلاتی نظام کو مزید بہتر کرنے کے لئے تکنیکی معاونت بھی فراہم کی۔