اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کروڑوں روپے مالیت کی نوادرات کی اسمگلنگ کوشش ناکام بنا دی گئی
3500 قبل مسیح کے نوادرات بلوچستان سے راولپنڈی/ اسلام آباد لائے گئےتھے منزل پے پہنچنے سے پہلے اسلام آباد کسٹم نے دیگر سامان کے ہمراہ نوادرات پکڑ لئے
محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500قبل مسیح کے ہیں پرانے نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانانا ممکن ہے
نوادرات میں مٹی کے برتن اور تانبے سے بنے کھدائی کے اوزار شامل ہیں کسٹم حکام نےنوادرات کو سخت سیکورٹی میں کسٹم ہاوس محفوظ کر لیا
محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد نوادرات کو انتہائی قیمتی قرار دے دیا یہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے
سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھامحکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کے حصول کے لئے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا
آصف ہرگن کلکٹر کسٹم اسلام آبادکے مطابق نوادرات اسمگلنگ کے حوالے سے چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی تھی آصف ہرگن کلکٹر کسٹم اسلام آباد نوادرات کی اسمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیاہےجسے آج عدالت میں پیش کیا جائیگا