اسلام آباد(سی این پی)اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے جڑواں شہروں میں مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھو ں روپے ما لیت کے10 مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اورچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھو ں روپے ما لیت کے 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے
گرفتار ملزمان کی شناخت عابد اور سعد عباسی کے نا موں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران تلاشی کو مزید موثر بنائیں،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا” آئی سی ٹی ایپ “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔