مختلف سیکٹرز میں غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن

اسلام آبا د(سی این پی)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے مورخہ 13دسمبر2023 کو سیکٹر 13-Gاور G-12 کے درمیان گرین بیلٹ اور G-15/3 میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں FGEHAکے ڈی سی، انکروچمنٹ ونگ، اسلام آباد پولیس اور ICT ایڈمنسٹریشن کی بھر پور معاونت شامل تھی۔

سیکٹر 13-Gاور G-12کے درمیان گرین بیلٹ اور G-15/3میں تعمیر کئے گئے غیر قانونی تجاوزات اور مکانات کو مسمار کیا گیا۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عزم کیا۔اورہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے قبضہ مافیہ کو خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں تجاوزات سے پرہیز کریں ورنہ ہاؤسنگ اتھارٹی سخت کارروائی کا حق رکھتی ہے۔