اسلام آباد (سی این پی)پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف۔ ڈپٹی کمشنر ،سرکل رجسٹرار ،ڈپٹی رجسٹرار اور انسپکٹر کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دے دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیامذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف سابق صدر فضل حسین نے چیف کمشنراسلام آباد کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرکل رجسٹرار ،ڈپٹی رجسٹرار اور انسپکٹر کی ملی بھگت سے سوسائٹی میں ایک ڈویلپرجس کو پرائیویٹ لمیٹڈ کا مالک عروج جاویدبٹ اور فنانس سیکرٹری خرم شہزاد بٹ جو کہ بھائی ہیں کو جعلی الیکشن میں کامیاب کروایا جبکہ دیگر پارٹیوں نے الیکشن کابائیکاٹ ہوا تھا لیکن ڈپٹی رجسٹرار اور انسپکٹرسراج سمیت دیگر کی ملی بھگت سے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے15ماہ بعد جاری کیا
سابق صدر فضل حسین نے مزید الزام عائد کیا کہ سوسائٹی کاسیکرٹری خود ڈویلپر ہے اورسیکرٹری بھی ہے وہ پلاٹ جعل سازی سے فروخت کر رہا ہے فضل حسین کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری میں بھی بے قاعدگیوں پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں چیف کمشنر اسلام آباد نے 22 دسمبر کو تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے سابق صدر فضل حسین نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کمشنر کے آفس کے کلرک وقار شاہ نے پانچ ماہ سے درخواست دبا رکھی تھی جو چیف کمشنر کو شکایت کرنےپر درخواست چیف کمشنرتک پہنچا دی گئ ہےجس کی سماعت 22 دسمبر کو ہو گی۔