راولپنڈی کے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران کی لسٹیں جاری

راولپنڈی(سی این پی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر حسن وقار چیمہ نے ضلع راولپنڈی کے پنجاب اسمبلی کے 13 اور قومی اسمبلی کے چھ حلقوں کیلئے ریٹرننگ افسران کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ریٹرننگ کے نام، رابطہ نمبر اور فوکل پرسن کے نمبروں پر مشتمل لسٹیں دفتر ڈپٹی کمشنر میں آویزان کی گئی ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 7 سے پی پی 19 تک اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے این اے 57 تک کے حلقے شامل ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے کاغذات کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ہے جو کہ 22 دسمبر بروز جمعہ تک جاری رہے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ 0513311232 کو پی پی 7، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں 0513211018 کو پی پی 8، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کو پی پی 9، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ 0519292534 کو پی پی 10، کنزرویٹر فارسٹ راولپنڈی سرکل 0514917049 کو پی پی 11، اسسٹنٹ کمشنر صدر 0519292544 کو پی پی 12، اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا 0519314300 کو پی پی 13، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی 0519292563 کو پی پی 14، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی 0519292505 کو پی پی 15، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو 0519292511 کو پی پی 16، ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے 0515552709 کو پی پی 17، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل راولپنڈی 0519292532 کو پی پی 18 اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ 0519278223 کو پی پی 19 کیلئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کنسولیڈیشن 0519292543 کو، این اے 53 کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض 0519292527 کو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر 0519292510 کو این اے 54، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احد ڈوگر کو این اے 55، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن 0519292515 کو این اے 56 اور ڈی جی پی ایچ اے 0519334495 کو این اے 57 کیلئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔