اسلام آبا د(سی این پی)جے یو آئی اسلام آباد کے امیر و امیدوار این اے 46 مولانا عبد المجید ہزاروی نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں جنگی سیداں، ترنول،نونہ گاؤں کے مختلف عمائدین سے ملاقات کی۔ عمائدین کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔
انہوں نے آئی 16 میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے اور اس کا صحیح استعمال بھی عبادت ہے۔ سیکٹر آئی 14، 15 اور 16 میں سڑکوں کی حالت انتہائی خراب، پارکس اور سٹریٹ لائٹس بھی موجود نہیں جو یہاں سے ماضی میں یہاں سے منتخب ہونیوالوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس حلقے سے ہر جماعت کے امیدوار کو آزمایا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا عوام اس حلقے سے اس مرتبہ جے یو آئی کو آزمائیں جو اس ملک میں کتاب اللہ کا نظام چاہتی ہے۔ اس موقع پر مفتی عبداللہ، قاری عبدالکریم، مولانا چودھری عزیز الرحمن اور مولانا عبدالرؤف نے بھی خطاب کیا۔