انجم عقیل کی چھٹی، این اے46کیلئے ذیشان نقوی کو گرین سگنل مل گیا

اسلام آبا د(سی این پی)مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس/ اسلام آباد کے امیدواروں کے انٹرویوز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں انجم عقیل کی کارکردگی سے پارٹی قیادت نالاں نظر آئی، ذیشان نقوی کو پارٹی ٹکٹ کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا

این اے 46 سے امیدواروں کے پہلے انٹرویوز کئے گئے، ذرائع شہباز شریف نے انٹرویو اور جوابات مختصر رکھنے کی ہدایت کی

پہلا انٹرویو این اے 46 سے امیدوار انجم عقیل کا ہوا، انجم عقیل کو شہباز شریف نے انٹرویو شارٹ رکھنے کا کہا

شہباز شریف نے انجم عقیل سے گزشتہ 3 انتخابات ہارنے کی وجوہات پوچھیں

انجم عقیل نے 2018 میں انتخابات ہارنے کی وجہ پی ٹی آئی کے لاڈلے ہونا بیان کیا

انجم عقیل صاحب آپ 2013 میں ساز ماحول ہونے کے باوجود الیکشن کیوں ہارے تھے

انجم عقیل نے کہا کہ دو الیکشن ہارا تین نہیں،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہارنا بھی ہارنا ہی ہوتا ہے

انجم عقیل نے کہا کہ اکیلے میں آپکو ساری وجوہات سے آگاہ کردوں گا

آپ بیٹھ جائیں، شہباز شریف نے انجم عقیل کو بیٹھا دیا

دوسرا انٹرویو زیشان نقوی کا ہوا، انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے میں آپکا استقبال کرنے اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود تھا

ذیشان شاہ کی بات پر نواز شریف مسکرا دیئے

ذیشان نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ملتان اور کراچی سے لوگ آئے اور الیکشن جیت کر ایم این اے بنے

نواز شریف نے پوچھا کہ وہ کون لوگ تھے

اس پر ذیشان نے کہا کہ جاوید ہاشمی ملتان سے اور اسد عمر کراچی سے یہاں آکر الیکشن لڑے

ذیشان نے کہا کہ70 فیصد علاقہ کے عوام کا ووٹ نواز شریف کا ہے

شہباز شریف نے تمام انٹرویوز مختصر کرتے ہوئے ارکان کی دو دو منٹ بات سنی