این اے 46 کے لوگوں کے دل جیت کر الیکشن جیتوں گی ٕ عمارہ شاہ رخ انصاری

اسلام آباد ( سی این پی ) حلقہ این اے -46 جنرل سیٹ کی امیدوار عمارہ شاہ رخ انصاری نےکیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو کرتے کہا کہ اسلام آباد کے این اے -46 کے لوگوں کے دل جیت کر الیکشن جیتوں گی
عوام کے مسائل کو حل کرواؤں گی جن میں مہنگائی اور بےروزگاری کو ختم کروں گی اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کرواؤں گی جن میں سڑکیں اور گلیاں پکی کرواؤں گی ، علاقے سے گندگی کا خاتمہ کروانا اور خواتین کے مسائل کو حل کرنا

انہوں نے کہا کہ ایوانوں میں آواز گونجے گی کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ایک عوامی پارٹی ہے اسلام آباد کے تمام حلقوں کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کو سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کامیابی سے حل کر واۓ گی

انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024 میں اپنے حلقے کی عوام سے جو بھی وعدہ کروں گی پورا کروں گی
انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا عزم عوام کی خدمت اور علاقے کو ترقی دینا ہے ۔