اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری

اسلام آباد (سی این پی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 209 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کروائے

این اے 46 میں مجموعی طور پر 73 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئےجن میں 41 امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 32 امید واروں کے مسترد کر دیئے گئے ،کاغذات نامزدگی منظور ہونے والوں میں پیپلزپارٹی رہنماء راجہ عمران اشرف،مسلم لیگ ن رہنماء زیشان نقوی ، انجم عقیل خان ،خواجہ سرا امیدوار نایاب علی،پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین،عامر محمود کیانی ،ڈاکٹر بابر اعوان،جماعت اسلامی کے میاں اسلم اورمرکزی مسلم لیگ کے چوہدری شفیق الرحمان کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے

این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئےجن میں 36 کے کاغذات نامزدگی منظورکئے گئے جبکہ 39 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ،این اے47 میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے والوں میںچوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،ن لیگ کے زیشان نقوی،آزاد امیدوار راجہ خرم نواز ،پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان،استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی،آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر ،خواجہ سرا امیدوار نایاب علی کے نام شامل ہیں جبکہ این اے47 سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور جماعت اسلامی کے عبد العزیز کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے

این اے 48 سے 61 میں سے 39 کاغذات نامزدگی منظور 22 مسترد کر دئیے گئے۔این اے 48 سے منظور ہونے والوں میں سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت ، راجہ خرم نواز،شیخ انصر عزیز ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،مصطفی نواز کھوکھر، سید علی بخاری، شعیب شاہین ، کاشف چوہدری کےنام شامل ہیں