خواجہ سرا نایاب علی اسلام آباد کے دو حلقوں سے میدان میں آگئے

اسلام آباد (سی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواجہ سرا نایاب علی سیاسی جماعتوں کے خلاف میدان میں آگیا

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کی جانب سے سکروٹنی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔خواجہ سرا نایاب علی کے دو حلقوں این اے47 اور48 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے

این اے 47 میں مجموعی طور پر 75 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئےجن میں خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ۔اس کے علاوہ ان کے مد مقال چوہدری رفعت، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،ن لیگ کے زیشان نقوی،آزاد امیدوار راجہ خرم نواز ،پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان،استحکام پاکستان پارٹی کے عامر کیانی،آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر کے کاغذات بھی نامزدگی منظورکر لئے گئے

خواجہ سرا نایاب علی کے این اے48 سے بھی کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ، وہ اس حلقے میں سابق ڈپٹی میئر چوہدری رفعت ، راجہ خرم نواز،شیخ انصر عزیز ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،مصطفی نواز کھوکھر، سید علی بخاری، شعیب شاہین ، کاشف چوہدری کے مدمقابل ہوں گے ۔