اسلام آباد(سی این پی)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا یز ہاوسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملی بھگت کر کے زیادہ بل وصول کر نے کا انکشاف۔ ایف آئی اے انٹی کر پشن نے پر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکٹر جی فورٹین ٹو اور تھری میں بغیر ٹینڈر کے ٹھیکیدار سے کروڑوں روپے کے کام کروانے پر تحقیقات شروع ۔ ایف آئی اےا کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی نے انسپکٹر زاہد بھٹی کو انکو ائری افسر مقرر کر دیا
ڈی جی ہاوسنگ اتھارٹی سے جی فورٹین ٹو اور تھری میں انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کے کام کا مکمل ریکارڈ طلب مانگ لیا ہے۔ جی فورٹین ٹو اور تھری کے انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کا ٹھیکہ عبدالستار اینڈ کو کو بغیر ٹینڈر کے دیا جا رہا ہے
ذرائع ایف آئی اےٹھیکیدار نے محکمہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملی بھگت کر کے کام کی لمٹ بڑھا کر زیادہ بل وصول کئے
ایف جی ای ایچ اے سے ٹینڈر پراسس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا پیمائش کی کتا بیں ، ٹھیکیدار کے بل اور ادائیگی کی تفصیلات بھی طلب اضافی کام کی تفصیلات اور ادائیگیو ں کی تفصیل ،اور موقع پر مکمل ہونے والے کام کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔