8 فروری کو عوام اپنے ووٹو ںکی حفاظت خود کرے،سردار مہتاب احمد خان

اسلام آباد(سی این پی)بہارہ کہو میں سابق وزیراعلی کے پی کے سردار مہتاب احمد خان عباسی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک کسی اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، آئی ایم ایف کے لیے نہیں ہے بالکل یہ ملک ان نوجوانوں کاہے،8 فروری کو آپ نے اپنے ووٹوں کی حفاظت آپ نے خود کرنی ہے

انہوں نے کہا کہ2018 کے الیکشن کے بعد ملک میں بد نظمی آئی اور اگر اس بار بھی ایسے الیکشن ہوئے تو مزید بدنظمی پھیلے گی۔آج جس طرح یہاں لوگ جمع ہوئے اور جوش خروش ہے اس نے مجھے 1985 کی یاد تازہ کر دی ہے۔سیاسی نظریے قیمتی ہوتے ہیں لیکن سیاست میں بت پرستی نہیں ہونی چاہیں ۔

سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ یہ واحد الیکشن ہونے جا رہا ہے جس پر لوگوں کو ابھی سے اعتراض ہے۔جس جگہ اس وقت ملک کوپہنچا دیا گیاہے اس کے زمہ دار ہمارے لیڈر ہیں۔

ہمارا ملک کسی اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، ائی ایم ایف کے لیے نہیں ہے بالکل یہ ملک ان نوجوانوں کاہے ۔ہمارے ملک کو بصیرت، عقل و دانش کی ضرورت ہے ۔میں دس سال بعد الیکشن لڑ رہا ہوں کیونکہ اب کے جو حالات بن گئے ہیں اس میں الیکشن لڑنا ضروری تھا

انہوں نے کہاکہ آج کے تمام لیڈر اپنے ماضی کو گنوا رہے ہیں حالانکہ آج کل کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ۔جو کٹھ پتلیاں کسی کے اشارے پر ناچتی ہیں ان کے پاس کی بقا کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔

پاکستان کو ایک مضبوط معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔اب کچھ لوگ کہتے ہیں ہم جیتے ہوئے ہیں ہمیں ووٹ مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔آٹھ فروری کو آپ نے اپنے ووٹوں کی حفاظت آپ نے خود کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ میری تمام مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ اس ملک کی بہتری کا سوچیں یہاں کچھ لوگ ٹھگ ہیں وہ سیاست کے ذریعے مال کماتے ہیں۔