آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر نے ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،نیا ڈی پی او دفتر اسلام آباد کے اہم ترین مرکز آئی ایٹ میں تعمیر کیا گیا ہے ،ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کا دفتر کشمیر ہائی وے پر واقع تھا جس کو احتجاج کے دوران جلادیا گیا تھا

افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ ، تاجران، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اسلام آباد پولیس کی قیام امن کےلئے کاوشوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق اسلام کیپیٹل پولیس ڈویژنل پولیس آفیسر انڈسٹریل ایریا کے نئے تعمیر شدہ دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،افتتاحی تقریب میں سینئر پولیس افسران و ملازمان ،معززین علاقہ ، تاجران اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کے دفتر کی نئی عمارت کا افتتاح کیا،اس موقع پر آئی سی سی پی او نے کہا کہ ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کا دفتر کشمیر ہائی وے پر واقع تھا جس کو احتجاج کے دوران جلادیا گیا تھا،پولیس نے اپنے وسائل سے آئی ایٹ میں عارضی ڈی پی او دفتر بنایا ہے

نیا ڈی پی او دفتر اسلام آباد کے اہم ترین مرکز آئی ایٹ میں تعمیر کیا گیا ہے،یہاں ایکسپریس وے، کرنل شیر خان شہید روڈ اور فیض آباد کا سنگم ہے اور بس اڈوں جیسی اہم جگہیں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایٹ مرکز اور اس کے اطراف میں نگرانی کیمروں کی تنصیب اور انہیں سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کے ساتھ منسلک کرنے سے جرائم پر قابو پانے اور انسداد دہشت گردی میں مدد ملے گی، اس موقع پر معززین علاقہ ، انجمن تاجران اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے آئی ایٹ مرکز میں ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کے دفتر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا،انہوں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی تجارتی مراکز میں سکیورٹی کو یقینی بنانے اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی قیام امن کےلئے کاوشوں کو سراہا۔