تھانہ کوہسار کے اہلکارو ں کی سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹراکبر خان سے ملاقات

اسلام آباد(سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے تھانہ کوہسار مرکز متبادل حل کے ممبران کی سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات،ملاقات میں مرکز متبادل حل کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا،مرکز متبادل حل کے ممبران نے امن و امان کے قیام ،کاروباری مراکز کو محفوظ بنانے اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے تھانہ کوہسار مرکز متبادل حل کے ممبران نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ملاقات کی،اس موقع پر ڈی پی او سٹی زون اور ایس ڈی پی او کوہسار بھی موجود تھے،آئی سی سی پی او نے ملاقات میں مرکز متبادل حل کے ممبران سے شہریوں کے مسائل کو مزید موثر انداز میں حل کرنے کے لئے رائے حاصل کی،انہوں نے مرکز متبادل حل کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورشہریوں کو درپیش گھریلو مسائل ،کاروباری لین دین اور دیگر مسائل پر فوری دادرسی اور میرٹ پر حل کو سراہا

مرکز متبادل حل کے ممبران نے حالیہ امن و امان کے دوران وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال ،کاروباری مراکز اور معمولات زندگی کو محفوظ بنانے اور کمیونٹی پولیسنگ پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی گئی کاوشوں کو سراہا،آئی سی سی پی او نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران کو ذہنی امراض میں مبتلاءافراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی،انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ تفریحی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،اتوار بازار وں اورخریداری مراکز میں شہریوں کے لئے کار پارکنگ اور ان کی حفاظت کے لئے موثر انتظامات کیے جائے،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور انکو درپیش مسائل کا حل اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔