اسلام آباد (سی این پی)تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر چائنیز طالب علم کو قتل کر دیا گیا جبکہ اسکی بیوی زخمی ہو گئی گولڑہ پولیس نے چائنیز شہری کی بیوی کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا ۔ مقتول کی نماز جنازہ اسلامی یونیورسٹی میںادا کی گئی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ نجی سوسائٹی میں چائنیز شہری ہارون ولد ماجونگ اپنی اہلیہ عظمی کے ساتھ رہائش پذیر تھا ۔ صبح فجر کے وقت چار نا معلوم ملزمان نے گھر میں گھس کے ڈکیتی کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شوہر جان بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہو گئیں ملزمان گھر کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے زخمی خاتون عظمیٰ پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">