ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی،کروڑوں مالیت کے موبائل فون پکڑے گئے

اسلام آباد(سی این پی)ائیرپورٹ کسٹم نے بیرون ملک سے سمگل کئے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے موبا ئل قبضہ میں لے کر اے ایس ایف کے سابق ملازم ،دو سہولت کاروں سمیت تین ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے دو کو گر فتار کر لیا ہے

کسٹم کے مطابق محمد احمد اور شاہ زیب کو بین الاقوامی آمد کے ہال میں مردانہ ریسٹ روم کے باہر سے روک کر چیک کیا گیا تو ان سے درج ذیل ماڈلز کے آئی فونز، 13پرو میکس اور پرو 17آئی فون 12پرو میکس اور پرو)۔ 27آئی فون 11 (پرو)۔ 3ضبط شدہ سامان کی مالیت تقریبا 12 ملین روپے ہے

جو ان کی جیکٹس اور ٹراوزر کی اندرونی جیبوں میں چھپائی گئی تھی۔ ملزمان سے ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ فون پاسپورٹ نمبر ایف سی 1886622 کے حامل ایک مسافر حیدر علی نے اس علاقے میں چھوڑے تھے اور جو ایئر بلیو کی پرواز نمبر پی اے 213 پر شارجہ سے رات 12 بجے پہنچے تھے۔

گرفتار کیے گئے گیری ڈناٹا ملازمین اور مذکورہ مسافر دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گیری ڈناٹا کے دونوں اہلکار اے ایس ایف کے ایک سابق ملازم جازب علی سے رابطے میں تھے جس نے چند ماہ قبل ملازمت سے استعفی دے دیا تھا۔ اسے ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مسافر اور اے ایس ایف کے سابق ملازم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس حوالے سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا۔