راولپنڈی(سی این پی)سابق تحصیل ناظم راولپنڈی حامد نواز راجہ نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
پاکستان استحکام پارٹی نے حامد نواز راجہ کوپی پی 15 سے ٹکٹ جاری کر دیا ۔سابق تحصیل ناظم حامد راجہ نے ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا دیئے ۔
وہ ہفتہ کے روز پارٹی رہنمائوں اور علاقہ عوام کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی استحکام کی جانب سے جاری کئے گئے ٹکٹ کوریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرایا ۔