اسلام آبا د(سی این پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما سرفراز افضل نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اور نوٹ کو ٹکٹ دو کا فلسفہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ بھی نہیں۔اپنی ذات کی پرواہ نہیں،ہر قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کے لئے سینہ سپر ہوں۔
مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی آبرو کے تحفظ کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ھے، اپنی عمر بھر کی سیاسی ریاضت کو سر عام رسوا ھوتے نہیں دیکھ سکتا، ناانصافی اور بے اصولی کو بےنقاب کر کے دم لوں گا
ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 19 چوھدری سرفراز افضل نے جھنڈا چیچی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا
انھوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم سے پارٹی ورکرز میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے، میں عام ورکر اور پارٹی قیادت کے درمیان دوریاں ختم کرنے کےلئے میدان میں اترا ھوں
انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8 فروری کو گائے کے نشان پر مہر لگا کر کاروباری سیاست کی بنیاد رکھنے والے عناصر کا راستہ روکیں اور ثابت کریں کہ فتح کا عوامی ٹکٹ پی پی 19 کے غیور عوام کے پاس ھے،