اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا تفتیشی افسران کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،تربیتی ورکشاپ میںججز اور وکلاءنے تفتیشی افسران کو اپنے قیمتی تجربات کی روشنی میں بنیادی اور جدید تفتیش،تعزیرات پاکستان ،کرائم سین اورتفتیشی امور میں مزید بہتری اور تبدیلی کے متعلق لیکچر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل پولیس سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے مختلف تربیتی کورسز کا آغازجاری ہے ،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں قائم پولیس بیورو آف انوسٹی گیشن کے تفتیشی افسران کیلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
تربیتی ورکشاپ میںججز اور وکلاءنے تفتیشی افسران کو پولیس آرڈر 2002کے متعلق بنیادی اور جدید تفتیش،تعزیرات پاکستان اورکرائم سین تفتیش کے متعلق اپنے قیمتی تجربات کی روشنی میں تفتیشی افسران کو لیکچرز دئیے، تاکہ پولیس افسران بہتر انداز میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں ،اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے افسران کی استعداد کار بڑھانے اور شہریوں کی سہولت کیلئے متعدد پروگرام شروع کیے گئے ہیں، کچھ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں کچھ پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے، ان تربیتی ورکشاپس کا مقصد پولیس افسران کی جدید خطوط پر تربیت کرنے،شہریوں کے لیے آسانیاں اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے، پولیس افسران کے بہتر مستقبل کے لیے اس طرح کے ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاہر جوان اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔