راولپنڈی(سی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آئے گی تو سب سے پہلے راولپنڈی کیلئے پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس کی کمی کو پورا کرنے کا انتظام کرے گی عوام کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کیلئے کسی پارٹی کے پاس کوئی پرگرام نہیں واحد پیپلز پارٹی ہے جو اس صورتحال سے ملک کو نکال سکتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار امید وار حلاقہ این اے 56سے قومی اسمبلی کی امید وار سمیر اگل نے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سٹی صدر راجہ کامران،امید وار صوبائی اسمبلی Pp16 ملک عامر فدا پراچہ نے بھی خطاب کیا۔
انہوںنے کہا کہ ہم تمام سکولوں کے اساتذہ کرام کی تمخواہیں ڈبل کریں گے سکولوں کی نجاکری روکیں گے ہم ریلوے کی نجکاری کے خلاف ہیں ذولفقار علی بھٹو شہید کا تحفہ ہے غریب ریل میں سستا سفر کر سکتا ہے مفت تعلیم کیلئے آج بھٹو کا نوسہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیر اعظم بن کر ایک بار پھر عوام کو مفت تعلیم صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم تاجر برادری ہر ظالمانہ ٹیکس بند کریں گے روز گار اور کاروبار کے مواقع دیں گے سی پیک کا سفر دوبارہ شروع کریں گے بینظیر ایکم سپورٹ پرگران کی امداد بڑھائیں گے مہنگائی کے جن کو قابو کریں گے ۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب میں سید اظہر شاہ، راجہ،، ملک خالد نواز بوبی ، طیب ، چٹھہ ،راجہ عمران، راجہ خالد ،راجہ الطاف ،عذرا یونس ، سعدیہ عباسی ،خوجہ امتیاز ، شیخ ایوب ،اور تمام وارڈ کمیٹیوں کے عہدیداران و جیالوں و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔