پاک پی ڈبلیو ڈی افسران کی مبینہ ساز باز۔ پمز ہسپتال کا سنٹرل ائیر کنڈیشن و ہیٹنگ سسٹم کا کام نا مکمل

اسلام آباد (سی این پی)وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسران کی مبینہ ساز باز۔ پمز ہسپتال کا سنٹرل ائیر کنڈیشن و ہیٹنگ سسٹم کا کام نا مکمل۔اپگریڈیشن آف HVAC سسٹم اینڈ الائیڈ سروسز پمز کا دو سالہ منصوبہ پروجیکٹ ساڑھے چار سال گزرنے کےباوجود بھی تاحال مکمل نہ ہو سکا۔

725 ملین کا کنٹریکٹ دو بار ریوائز ہو کے 12سو 57 ملین تک جا پہنچاسرکاری خزانے کو532ملین روپے کے اضافی ٹیکے کےبعد بھی مکمل نہ ہو سکا ۔ پروجیکٹ کو دو سال کی مدت میں اگست دوہزار اکیس میں مکمل ہو نا تھا، پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن نے حالیہ پروجیکٹ وزٹ میں 25 دسمبر تک تکمیل کی ڈیڈ لائن دی تھی،پروجیکٹ میں بی او کیو کے برعکس ناقص کوالٹی میٹریل بھی استعمال کیا گیا۔

پروحیکٹ آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ پی سی ون بار بار ریوائز ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا،پمز انتظامیہ اور پیرا میڈیکل سٹاف پروجیکٹ میں تاخیر پر متعدد مرتبہ احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ pwd کو مراسلے بھی لکھ چکا ہے۔

گزشتہ موسم گرما میں بھی متعدد مریض حبس اور گرمی میں کولنگ سسٹم نہ ہونے سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں،پاک پی ڈبلیو ڈی ذمہ داران نے سابقہ کنٹریکٹ ریوائز کرنے کے باوجود مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل کا خلاف قواعد علیحدہ پی سی ون بھی منظوری کے لیے بھجوایا ہے۔اس حوالے سے پاک پی ڈبلیو ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے 95 فیصد کام مکمل کیا ہے۔