اسلام آباد(سی این پی) وفاقی دارلحکومت سمیت راولپنڈی ڈویڑن میں سمگلنگ کا دھندہ عروج پر، کروڑوں روپے مالیت کا سامان مارکیٹوں میں پہنچ گیا
تورا گروپ کوئٹہ سے راولپنڈی اسلام اباد سمگلنگ کا سامان خصوصی سکواڈ کے ہمراہ لانے لگاکلکٹر یٹ آف کسٹم اور کسٹم انٹیلجنس بے بس ہو گیا
ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے راولپنڈی ڈویڑن میں سمگلروں کے ایک نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے جو عرصہ دراز سے کسٹم اور پولیس کے چند افسران سے ملی بھگت سے سمگلنگ کروا رہا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ تورا گروپ جس میں فواد اور جواد سمیت دیگر سہولت کار شامل ہیں اس گروپ نے کسٹمر پولیس کے چند افسران سے ملی بھگت کر کے اپنے گروپ میں شامل کر رکھا ہے تورا گروپ کے خلاف کسٹم نے متعدد مقدمات بھی درج کی ہے لیکن سمگلنگ نہ رک سکی
ذرائع کا کہنا ہے کلکٹر یٹ آف کسٹم اور کسٹم انٹیلجنس ان کے خلاف ایکشن لے تو وہ گروپ مزاحمت کرتے ہوئے کسٹم پر فائرنگ کرتے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروپ نے ایک فورس بنا رکھی ہے جو سمگلروں کے سہولت کار ہیں ان کے بغیر سمگلنگ نہیں ہو سکتی کروڑوں کا سامان گاڑیوں میں لوٹ کر کے یہ گروپ کوئٹہ سے اسلام اباد لانے کے لیے خصوصی سکیورٹی بھی فرام کرتا ہے جو کہ کسٹم ھکام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔