اسلام آبا د(سی این پی)پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے وفدنے قونصلر کی سربراہی میں سنٹرل پولیس دفتر کا دورہ کیا
وفد نے اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی،ملاقات میں خیبرپختونخوا پولیس سے ایڈیشنل آئی جی تربیت اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے،وفدنے عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور خیبرپختونخوا پولیس کو حفاظتی سازوسامان کا تحفہ دیاجس پر آئی سی سی پی او نے چین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے چین کے سفارتخانے کی سکیورٹی کے لئے متعدد اہم اقدامات اٹھائے ہیں،وفد کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا گیا،انہوں نے وفد سے پچھلے ڈیڑھ سال میں سفارتی مشن کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی ذکر کیا
آئی سی سی پی او نے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام کے انعقاد پر عوامی جمہوریہ چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا،وفد نے سفارت خانے ،سفارتی عملے اور پاکستان میں موجود عوامی جمہوریہ چین کے شہریوں کی موثر حفاظت کو یقینی بنانے پر حکومت پاکستان اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا شکریہ ادا کیااور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و عامہ کے قیام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کوششوں کو سراہا،وفد نے مستقبل میں بھی اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔