راولپنڈی (سی این پی)مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 57 حنیف عباسی امید وار ایم پی اے راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام آئندہ وزیراعظم نوازشریف کو ہی دیکھنا چاہتے ہیں اورلوگوں کو صرف ایک مسلم لیگ ن پرہی بھروسہ ہے کہ وہ ہی اقتدارمیں آکر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل 34میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک شاہد غفوقر پراچہ ،طارق جدون عاصم اللہ قریشی،عامر الدین میر، ابرار شیخ، محمد محفوظ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف نے ہم پر اعتماد کیا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم یہ سیٹ نکال کر میاں نواز شریف کودیں انہوںنے کہا کہ ہم راولپنڈی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں منتخب ہو کر راولپنڈی میں تمام وسائل بروئے کا لاکرمزید کام کرائیں گے ہمارا پروگرام حلقہ میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہے یقین دلاتے ہیں ہم راولپنڈی کے عوام کی مشکلات کو حل کرانے کیلئے دن رات کام کریں گے مسلم لیگ ن ترقیاتی کی علامت ہے میان نواز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بنائیں گے ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">