راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی کے حلقہ این اے 56کے مہمند برادری سمیت دیگر قبائلی زعماء اورراولپنڈی کے عمائدین غلام رضا، امام رضا، اسماعیل،اسرائیل۔ عبدالحق،عبادالحق،مومن خان ،معاون خان،محب،انعام ،سبحان،حنیف ،نعیم،خالد ،صدیق، غلام صدیق کے علاوہ انگنت لوگوں اور مختلف قبائلی برادری کے پشتونوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرتے کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے حلقہ میں پیپلز پارٹی کی امید وارکی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
دہشت گردی سے متاثر پشتونواں کی بحالی کا کام ترجیحی بنیادوں شروع کریںگے دیر،باجوڑ، اور تمام قبائلی علاقوں سے ہمیشہ پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے راولپنڈی شہر میں بھی ان کو عزت دیں گے پشتون غیرت قوم ہے یہ 8فروری کو پیپلز پارٹی کو ووٹ تیر کے نشان پرڈالیں گے راولپنڈی میں ان کے مسائل حل کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 56سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امید وار سمیرا گل نے پشتون برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک عامر فدا پرچہ، راجہ کامران حسین ،عذرا یونس اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پشتونوں نے اپنی مکمل حمایتاور اعتماد کا اظہار کیا،اور پیپلز پارٹی کی حمایت کی ۔ سمیرا گل نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں خود پشتون کی ماں بہن ہوں اور ہم تمام پشتونوں کی تمام مشکلات حل کریں گے ان کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کریں گے کاروبار آگے بڑھائیں گے ان کو بحال کروائیں گے انہوننے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ پشتونوں سے عزت پائی ہے اس کا بیٹا بلاول بھٹو زردار پشتونوں کو مایوس نہیں کرے گا ۔