آزاد امیدواروں کے ساتھ ملکر حکومت بنائیں گے،سمیرا گل

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم ہونگے عوام کو ریلیف دیں گے اپنے دس نکاتی ایجنڈے پر عملدرکو یقینی بنا کر عوامی مشکلات کو حل کریں گے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اقتدار میں آ کر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا بلاول بھٹو بھی اقتدار میں آ کر اس روایت کو برقرار رکھیں گے ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے آزاد امیدواروں ساتھ لیکر حکومت بنائیں گے 19نکاتی ایجنڈا پر عملدمد کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 56سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار سمیرا گل نے انتخابی مہم کے دورا ن مختلف جگہوں پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ کی تمام یونین کونسلوں میں جارہی ہوں اور لوگوں سے اپیل کر رہی ہوں کہ اگرخوشحالی چایئے تو 8فروری کو تیر پر مہر لگائیں ڈاکوئوں ،لٹیروں، منشیات فروشوں کی چاپلوسیوں جان چھڑائیں انہوںے کہا جب بھی پیپلز پارٹی کو اقتدار ملا تو سب سے پہلے غریب عوام کو ریلف دی اب اقتدار مین پیپلز پارٹی ملک عوام کو غربت اور بے روزگاری سے نکالے گی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے عوام اپنے ووٹ تیر کے نشان پر لگاکر پیپلز پارٹی کوکامیاب کرائیں ۔