اسلام آباد(سی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اہم شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب 26جنوری رات 10بجے پل کا تعمیراتی کام شروع ہوگاجو28جنوری تک جاری رہے گا
موٹروے لاہور اور پشاور سے براستہ سری نگر ہائی وے آنے والے شہری 9thایونیو ایف – 8ایکسچینج چوک ،مارگلہ روڈ ،فیصل ایونیو ،آبپارہ اور سہروردی روڈ کا استعمال کریں۔
مری ،بہارہ کہو جانے والے شہری زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو استعمال کرتے ہوئے فیض آباد مری روڈ اور ،راول ڈیم اور کشمیر چوک کا راستہ استعمال کریں
مری ،بہارہ کہو سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے ،نیو ائیرپورٹ جانے والے شہری کشمیر چوک ،راول ڈیم فلائی اوور، مری روڈ ،فیض آباد ، کرنل شیر خان شہید روڈ کا راستہ استعمال کر سکتے ہیں
ایکسپریس وے ،راولپنڈی مری روڈ سے بجانب ہائی سیکیورٹی زون جانے والے حضرات براستہ مری روڈ ، راول ڈیم فلائی اوور، ڈھوکری چوک کا راستہ استعمال کریں۔
فیصل مسجد سے بجانب آبپارہ جانے والے حضرات براستہ آبپارہ ،سہروری روڈ ،جناح ایونیو ،مارگلہ روڈ استعمال کریں
جبکہ مری بہارہ کہو جانے کیلئے فیض آباد مری روڈ ،راول ڈیم چوک، کشمیر چوک ،بہارہ کہو روڈ استعمال کریں
ایکسپریس وے ،راولپنڈی مری روڈ سے بجانب ہائی سیکیورٹی زون آبپارہ جانے والے حضرات براستہ فیصل ایونیو چوک، جناح ایونیو ،مارگلہ روڈ کا استعمال کریں
بہارہ کہو ،مری ،ریڈ زون ،سرینا ہوٹل، سیکریٹریٹ سے نیو ائیرپورٹ ،پشاور جی ٹی روڈ جانے والے شہری چاند تارا چوک سے 7th ایونیو، جناح ایونیو ،مارگلہ روڈ سے زیرو پوائنٹ ،سری نگرہائی و ے کا راستہ استعمال کریں
دامن کوہ 7thایونیو سے بجانب نیوائیرپورٹ ،پشاور جی ٹی روڈ جانے والے شہری مارگلہ روڈ، فیصل ایونیوسے زیروپوائنٹ ،سری نگر ہائی وے ،پشاور موڑ فلائی اوور یا چاند تارا فلائی اوور سے شکرپڑیاں روڈ،گارڈن فلائی اوور، فیصل ایونیو کا راستہ استعمال کرسکتے ہیں
پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر سے بجانب نیو ائیر پورٹ ،پشاور جی ٹی روڈ جانے والے شہری مارگلہ روڈ ، فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ ،سری نگر ہائی وے یاپشاور موڑ فلائی اوور استعمال کر سکتے ہیں
شہری کسی بھی دشواری سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا استعمال کریں مزید ٹریفک آگاہی کیلئے FM 92.4 پر عوامی آگاہی جاری کی جائیں گی۔ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں۔