راولپنڈی(سی این پی)مسلم لیگ (ن)کے امید وار ضیاءاللہ شاہ نے اعجاز خان جازی کی مبینہ دھمکی آمیز آڈیوکیخلاف تھانہ پیر ودھائی پہنچ گئے اور مقدمہ درج کرادیا
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی اعجاز خان جازی کی مبینہ دھمکی آمیز آڈیو خلاف ن لیگ کے امیدوار برائے پی پی 16 ضیاءاللہ شاہ نے تھانہ پیرودھائی راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کروا دیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی پی 16 سے آزاد امید واراعجاز خان جازی نے الیکشن مہم کے دوران مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اور الیکشن کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار اعجاز خان جازی ہوں گے ۔