اسلام آباد (سی این پی)سابق صوبائی وزیرقانون و ُامیدوارقومی اسمبلی حلقہ NA 55 راجہ بشارت نے چیف الیکشن کمیشن کے نام نے تحریری مراسلے میں حلقہ این اے 55 راولپنڈی میں پولیس کی بے جا مداخلت پرتشویش کا اظہار کردیاہے،،،سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اپنے مراسلے میں کہا کہ میرے حلقے میں کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور ُان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،،،انتحابی مہم چلانے والے کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے،،،جہاں کارکنان کارنر میٹنگ کا انعقاد کرتے ہیں پولیس ان کو پہلے ہی اٹھا کر لے جاتی ہے،،،میرے حلقے میں کوئی میرا آفس کھولنے کی کوشش کرتا ہے تو ُاس کے گھر پر ریڈ بھی کی جاتی ہے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے،،،وزیراعلی پنجاب جو میڈیا پر لیول پلینگ کی بات کرے ہیں وہ ذرا این اے 55 کی صورتحال چیک کروا لیں،،،آئی جی پنجاب بھی وفاداریاں نبھانے میں مصروف ہیں،،،کیا یہ ہمارے کارکنان کے بچوں کو اٹھا لیں گے تو ان کا ذہن بدل جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">