راولپنڈی(سی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید بھٹو نے کشمیر ایشوز پر رکھی پیپلز پارٹی کی قیادت آج بھی کشمیریوں کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ہم دنیا بھر میں کشمیریوں کیلئے ریفرنڈم کروائیں گے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہم ان پر ظلم و بربریت کو ختم کرائیں گے بھارتی حکومے کی طرف سے بے بنیاد اور مکروح اگست کے فیصلے کو ختم کرائیں گے کشمیر ہمارے بھائی ہیں ہم خون کے آخری قطرے تک ان کیلئے لڑائی لڑیں گے جب تک ان کا پیدائشی حق انھیںنہیں ملتا۔ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 56سے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار سمیرا گل اور راجہ عامر کریم نے دی سالویشن آرمی چرچ کروپس راولپنڈی کے دور ے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ لڑ ائی میری لڑائی نہیں ہے یہ لڑائی آپ کی لڑائی ہے میری جیت ہوگی تو آپ کی جیت ہو گی تو آپ کی بار ہو گی ہم حلقہ میں انقلابی اقدمات کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے لوگوں کی مایوسی کو دور کریں گے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں منتخب ہو کر ان مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کام کرکے لوگوں کو ریلیف دیں گے پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑی ہیں ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ جن لوگوں نے اس حلقے سے منتخب ہو کر مسائل میں اضافہ کیاانتخابات میں ایسے لوگوں کو مسترد کریں اور 8فروری کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر حلقہ کے عوام کااستحصال کرنے والوں کو شکست دیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">