راولپنڈی (سی این پی)پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 56کے امیدوار شہر یار ریاض نے کہا کہ کے مسیحی برادری کا مینڈیٹ بھی ہمیں ملے گا اور 8فروری کا سورج ہماری کامیابی کا پیغام لے کر طلوع ہوگا
ہم اقتدار میں آکر ملک اور قومی تقدید بدل دینگے راولپنڈی کے عوام 8 فروری کو اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے اور ہم علاقے کے عوام کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترین گئے
محلہ راجہ سلطان میں مسیحی برادری کے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ حلقہ این اے 56کے امیدوار شہر یار ریاض نےکہا کہ 8 فروری کے بعد جو نتائج آئیں گے اس سے سیاسی استحکام آئے گا۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کیلئے خوش آئند ہیں جس میں پی ٹی ائی کھل کر میدان عمل میں ائی ہے
انھوں نے کہا راولپنڈی پی ٹی ائی کا گڑھ ہے اور عوام یہ ثابت کردینگے ہمارے سیاسی حریفوں کی ضمانتیں بھی ضبط ہوجائینگی انھوں نے کہا کہ پارٹی کے امیدوار عوام کے بھاری مینڈیٹ سے ایوان اقتدار میں پہنچکر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے اپنا دن رات ایک کردینگے
انھوں نے کہا کہ مسحی برادری نے ہر کڑی آذمائش کے موقع پر پی ٹی ائی کا ساتھ دیا ہے اور علاقے میں مسیحی برادری کے مسائل کا پائیدار حل ہم دینگے اور مسیحی برادری کے نوجوانوں کو بھی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو ہم یقینی بنائینگے ہم راولپنڈی اور اسکے عوام کی تقدیر بھی بدل کہ رکھ دینگے