راولپنڈی (سی این پی)استحکام پاکستان پارٹی کےپی پی15 سے نامزد امیدوار حامد نواز راجہ نے کہا ہے کہ انشااللہ 8 فروری کو عوام عقاب پر مہر لگا کریہ ثابت کردیں کہ اس ملک کی ترقی میںاب کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کے امیدوار ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے اور آئندہ حکومت میں اپنا کردار ادا کریں گے
میرے حلقے کے عوام نے مجھے پہلے بھی بھر سپورٹ کیا ہے اور اب بھی بھر سپورٹ کررہے ہیںہر گلی محلے میں میرا بھر پور اور پرتپاک استقبال کیا گیا جس کا میں عوام کا مشکور ہوں
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے تھے اور اب بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے