عوام گھڑیال کو ووٹ دیکر ثابت کریں یہ ترقی کا نشان ہے، چوہدری عدنان

راولپنڈی (امتثال سے)حلقہ این اے 57 کی امیدوار چوہدری عدنان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو گھڑیال پر مہر لگا کر یہ ثابت کر دیں کہ یہ آپ کی ترقی کا نشان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا دیگر پارٹیوں کا حال تو یہ ہے کہ لیاقت باغ میں ہونے والے جلسوں نے ان کا پول کھول دیا ہے

لیاقت باغ میں ہونے والے جلسوں کی وجہ سے ان پارٹیوں کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہو کر پارلیمانی سیکرٹری رہے اور انہوں نے عوام کی بھرپور خدمت کی

ان کا کہنا تھا کہ اب آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں،میرا انتخابی نشان گھڑیال ہے، انشاءاللہ آٹھ فروری کو عوام گھڑیال پر مہر لگا کر یہ ثابت کریں کہ عوام میرے ساتھ ہے کروانے کا ہے

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنا ہے اور سب سے بڑھ کر اپنے علاقے میں پانی کا مسئلہ گیس کا مسئلہ ایجوکیشن کا مسئلہ اور دیگر مسائل کو حل کروانا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو تقسیم کیے بغیر صاف شفاف سیاست کرنا ہے

ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہٓ اٹھ فروری کو ضرور اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کریں لوگوں کو ووٹ نہ دیں اور ان لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو ووٹ لے کر دوبارہ نظر نہ ائیں اس کو ووٹ نہ دیں

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا اس حلقے سے تعلق ہی نہیں ہے اور مختلف پارٹیوں کے ٹکٹ اٹھائے یا زبردستی گلے میں ڈال کر اگئے ہیں ایسے لوگوں کو ہرگز ووٹ نہیں دینا چاہیے جو کہ ضرورت کا تکبر ہو ووٹ ان کو دیں جو اسمبلی میں آ کر عوام کے مسائل کو حل کروائیں