اسلام آباد (سی این پی)آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت عام انتخابات 2024سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا
اجلاس میں عام انتخابات 2024 سے قبل، دوران انتخابات اور بعد از انتخابات سکیورٹی امور پر بریف کیا گیا،آئی سی سی پی او کنٹرول روم سے تمام عمل کی خود نگرانی کریں گے
انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت عام انتخابات 2024سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میںتمام سی پی اوز، ایس ایس پیز، ڈی پی اوز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، افسران مہتمم تھانہ جات، محرران اور ایڈمن افسران نے شرکت کی
اجلاس میں عام انتخابات 2024 سے قبل، دوران انتخابات اور بعد از انتخابات سکیورٹی امور پر بریف کیا گیا،انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا،آئی سی سی پی او کنٹرول روم سے تمام سکیورٹی امور کی خود نگرانی کریں گے
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کار کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائےں گی
ٹریفک کے نظم و ضبط اور پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے ،تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر نگرانی کیمرے نصب کئے جائیں گے،انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات کا انعقاد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہوگی ۔