اسلام آبا د(سی این پی)این اے 46 اور47 سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے انتخابی مہم کے آخری روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصطفی نواز کھوکھر نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب بھی کیا ۔
مصطفی کھوکھر نے کہا کہ ملک اس وقت مشکلات سے دو چار ہے ،یہ ایک نادر موقع ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی تقدیر بدل دیں خدانخواہ ایسا نہ ہواتو کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے جس سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ دو سیاسی جماعتوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے اور آج حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں جہاں پر ایک غریب شخص روٹی کھانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرنا چاہیے ،8 فروری کو کوئی گھروں میں نہ بیٹھے اور فرض کی ادائیگی کے لئے گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں ۔
مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ انتخابی جلسوں کے دوران عوام نے بھر پور پذیر دی ہے جس کا مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ 8 فروری کا سورج کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مختلف مافیاز قابض ہیں ،دیہی علاقو ں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے ،ہم ان مافیاز کو لگام ڈالیں اور اسلام آباد کے دور دراز علاقوں میں گیس کی سہولیات فراہم کریں گے ۔