9 نہیں،28مئی والے لیڈر کے سپاہی ہیں، چوہدری نعیم اعجاز

راولپنڈی(سی این پی)امیدوار پی پی 11 چوہدری عمران الیاس اور پی پی 10 سے امیدوار چوہدری نعیم اعجاز کا کہناہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے عظیم لیڈر اور قائد میاں محمد نواز شریف کے دلیر سپاہی اور بہادر کارکن ہیں 9 مئی والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔

راولپنڈی کوٹھہ کلاں زیلدار ہاؤس میں مسلم لیگ (ن)کے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عمران الیاس نے کہاکہ پاکستان کی سیاست ان کا کوئی مستقبل نہیں آج ملک معاشی طور پر جس حالت میں ہے اس کے ذمہ دار بانی چیئرمین پی ٹی آئی ہے قوم کے غریب اورنوجوان بچوں کا مستقبل داو پر لگا کر خود 9 مئی کے واقعات سے راہ فرار اختیار کر لی ہے

انہوں نے کہاکہ ان شاءاللہ میاں محمد نواز شریف ملک کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بنیں گے اور ترقی کا سفر وہی سے شروع ہوگاچوہدری عمران الیاس کا کہناتھاکہ 8 فروری کو 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا سورج غروب ہوگا اور 28 مئی والے لیڈر ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا

پی پی 10 کے امیدوار چوہدری نعیم اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ہمارے ملک اور قوم کے مستقبل کا ضامن واحد لیڈر میاں محمد نواز شریف ہیں۔

چوہدری آصف علی نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میرے والد چوہدری لال خان (مرحوم) کوٹھہ کلاں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا بچھا جس کے نشانات اب تک موجود ہیں ،ملک جہانگیر خان، ملک فیصل قیوم، جمشید خان، حمید خان جدون ودیگر مقررین نے خطاب کیا

جبکہ سٹیج کے فرائض سردار سعید نے انجام دئے دیگر شرکاء میں سابق ناظمین چوہدری جاوید اختر، چوہدری عابد, سابق ناظم حاجی امیر افسر خان ،سابق نائب ناظم ملک طاہر حسین، سیاسی و سماجی شخصیت ملک عمر عرفان، بابا بلدیات کے فرزند چوہدری سجاد اختر، راجہ محمود، چوہدری بشارت، چوہدری کامران(کامی)ضیا الحق عباسی، نعت خواں عبدالرزاق جامی شامل تھے