اسلام آباد(سی این پی)این اے46،47سے آزاد امید وار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام گھروں سے نکلیں اورگھڑی کے نشان پر ووٹ کاسٹ کریں تاکہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر سکوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ وہ گھڑی آگئی جس کا پرسوں سے انتظار تھا
انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ان کو نبھانے کا وقت آگیا ہے، عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں سے نکلیں اور گھڑی کے نشان پر ووٹ کاسٹ کریں
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مسائل میں جکڑا ہوا ہے ،مافیا نے قبضہ جما رکھا ہے ،عوام ساتھ دیں اس مافیا کو اپنے کردار تک پہنچائوں گااور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کروں گا۔