امیدوار پی پی 11راجہ ناصر بازیاب ہوگئے ،عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکور ٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی، راجہ ناصر کے بیٹے احمد ناصر راجہ کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ پی پی 11راولپنڈی سے امیدوار راجہ ناصر کو گزشتہ رات اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او پشاور موڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے ہدایت کی کہ 5 بجے مغوی بازیاب کر کے پیش کریں۔ دوبارہ سماعت پرایس ایس پی آپریشنز نے عدالت کو بتایا راجہ ناصر ہمارے پاس نہیں، 15 پر کال چلی تھی، جسٹس ارباب طاہر نے کہا آدھے گھنٹے کا وقت ہے ، مغوی پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردینگے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کے حکام اور اے آئی جی آپریشنز کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں بازیاب ہونے پر عدالت نے کیس واپس لینے پر درخواست نمٹا دی۔

قبل ازیں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی ،سٹیٹ کونسل نے بتایا کہ راولپنڈی مورگاہ پولیس نے راجہ ناصر کی گرفتاری کی ہے ،دس مئی کے مقدمہ میں راجہ ناصر کی گرفتاری کی گئی ہے ،آپ کے دائرہ اختیار میں یہ کاروائی کیوں ہوئی ؟ اسلام آباد کے دائرہ اختیار میں ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں ،آپ نے تو اس حلقے کے الیکشن ، انتخابات ہونے سے پہلے متنازع کر دئیے ،الیکشن ہونے جارہے ہیں اسلام آباد میں ایسے واقعات نہیں ہونے چاہئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو نامعلوم م افراد گھر میں گھس گئے جس پر نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر اغوا کر کے گئے جس پر واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی تاہم ابھی تک ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا جس پرلواحقین نے اسلام اباد ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف ورڈ پٹیشن دائر کر دی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ راجہ ناصر کو ادھے گھنٹے کے اندر اندر پیش کرو ورنہ ہم پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کر دیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آئی جی انوسٹی گیشن اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

الیکشن کمیشن حکام کو واضح ہدایات لے کر تحریری طور پر پیش کرنے کا حکم الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھے اور سوا سات بجے عدالت کو آگاہ کرے، جسٹس ارباب طاہر ناصر راجہ کی بازیابی کا کیس ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ناصر راجہ ہمارے پاس نہیں ہیں 15 پر کال چلی تھی ، ایس ایس پی آپریشنزآدھے گھنٹے کا وقت ہے مغوی کو پیش کیا جائے

جسٹس ارباب محمد طاہراگر مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو پی پی 11 کا الیکشن ملتوی کردینگے ، جسٹس ارباب محمد طاہرالیکشن کمیشن حکام بھی آدھے گھنٹے میں اسلام آباد ہائی کورٹ طلب لاپتہ ناصر راجہ پی پی 11 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کےامیدوار این اے 55 راجہ بشارت کے بھائی راجہ ناصر کو کل شام راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت میں وقفہ دیا ہے ۔بعدازاں مغوی کو عدالت میں پیش کرنے بعد درخواست نمٹا دی گئی